نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ سے گرفتار پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رکن شفیق پیتھ سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اس میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔
12 جولائی کو پٹنہ میں پی ایم مودی کی ریلی تھی۔
حال ہی میں این آئی اے اور ای ڈی نے پی ایف آئی ممبر کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران شفیق نے بتایا کہ اس سال
12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی پٹنہ میں ریلی تھی۔ یہ ریلی پی ایف آئی کے نشانے پر تھی۔ ریلی کا ماحول خراب کرنے والوں کو پی ایف آئی نے ٹریننگ بھی دی تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پی ایف آئی کے اکاؤنٹ میں ایک سال میں تقریباً 120 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم سے دگنی رقم نقدی کی صورت میں جمع کی گئی۔